اوگرا نے گھریلو صارفین کےلیے ایل پی جی کی قیمت میں بڑی کمی کردی۔
اوگرا نے ایل پی جی کی قیمت میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، ایل پی جی کا گھریلو سیلنڈر 79روپے 14پیسے سستا کر دیا گیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کی قیمت میں 6 روپے70 پیسے فی کلو کمی کر دی گئی، ایل پی جی کی نئی قیمت 207 روہے 48 پیسے فی کلو مقرر کردی گئی۔ ستمبر کے لیے ایل پی جی قیمت 214 روپے 19 پیسے رکھی گئی تھی۔
قیمت میں کمی کے بعد گھریلو سیلنڈر کی قیمت 2448 روپے 33 پیسے ہوگئی، ستمبر میں گھریلو سیلنڈر کی قیمت 2527 روپے 47 پیسے مقرر تھی۔






















