حکومت نے عالمی مارکیٹ میں بانڈز جاری کرنے کیلئے فنانسنگ فریم ورک متعارف کروا دیا۔ گرین، سوشل، سسٹین ایبلٹی بانڈز اور سکوک مارکیٹ میں جاری ہوں گے۔
وزارت خزانہ اعلامیہ کے مطابق فریم ورک کےاجرا سے پاکستان کی انٹرنیشنل مارکیٹ تک رسائی بہتر ہو گی۔ معیشت کو زیادہ لچکدار اور جامع بنانے میں مدد ملے گی۔
اس اقدام کا مقصد عالمی سسٹین ایبل فنانس مارکیٹ میں شمولیت بڑھانا ہے۔ فریم ورک عالمی کمرشل بینکوں کے تعاون سے تیار کیا گیا ہے ۔ عالمی اصولوں اور آئی سی ایم اے اسٹینڈرڈز کو مدنظر رکھا گیا ۔ فیچ نے فریم ورک کو پائیدار اور بہترین قرار دیا۔






















