انسداد دہشتگردی عدالت راولپنڈی کے جج امجد علی شاہ کی رخصت کے باعث جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت بغیر کارروائی ملتوی کر دی گئی۔ آئندہ سماعت سات اکتوبر کو ہوگی۔
جی ایچ کیو گیٹ حملہ کیس اختتامی مراحل میں ہے۔ آج استغاثہ کے آخری تین گواہان کے بیانات قلمبند نہ ہو سکے۔ بتایا گیا کہ خصوصی عدالت کے جج امجد علی شاہ طبی بنیاد پر رخصت پر ہیں۔ جج کی رخصت کے باعث سماعت بغیر عدالتی کارروائی سات اکتوبر تک ملتوی کردی گئی۔
عدالت نےاستغاثہ کے آخری تین گواہان ڈی ایس پی مرزا جاوید،انسپکٹر ناظم شاہ اور انسپکٹر یعقوب شاہ کو بیان ریکارڈ کروانے کے لئے طلب کر رکھا تھا ۔ مقدمہ میں اب تک مجموعی طور پرچوالیس گواہان کے بیان ریکارڈ کیے جا چکے ہیں۔



















