لاہورمیں میٹرو بس پھرحادثے کاشکار ہوگئی۔وزیرٹرانسپورٹ پنجاب ابراہیم مراد نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی۔
کچہری سٹیشن پرڈرائیور کی غفلت و ناتجربے کاری کے باعث بس سٹیشن کے پلیٹ فارم سے ٹکرا گئی۔،حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا مگر ٹکر کے باعث میٹرو بس بری طرح متاثر ہوئی۔
وزیر ٹرانسپورٹ ابراہیم حسن مراد نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے میٹرو انتظامیہ سے رپورٹ طلب کر لی،ان کا کہنا ہےپولیس نے بس ڈرائیور کو گرفتار کر لیا ہے۔ڈرائیوروں کی آئی ٹیسٹنگ کی رپورٹ مرتب کی جائے۔