صدر مملکت آصف علی زرداری نے معلومات تک رسائی کو ہر شہری کا بنیادی اور جمہوری حق قرار دیا ہے۔ کہا جھوٹی خبروں کے ذریعے سچ کو مسخ کیا جانا موجودہ دور کا بڑا چیلنج ہے۔
صدر مملکت نے معلومات تک رسائی کے عالمی دن کے موقع پر اپنا پیغام جاری کیا ۔ کہا کہ معلومات کا آزادانہ بہاؤ شفافیت، جوابدہی اور اچھی حکمرانی کو فروغ دیتا ہے۔ غلط معلومات اور جعلی خبروں کے ذریعے سچ کو مسخ کیا جانا آج کے دور کا بڑا چیلنج ہے۔
آصف علی زرداری نے کہا کہ جعلی خبروں کا پھیلاؤ قومی یکجہتی اور اداروں پر عوامی اعتماد کو نقصان پہنچاتا ہے۔ ذمہ دارانہ رپورٹنگ اور درست معلومات کی فراہمی کو جمہوری استحکام کیلئے ناگزیر قرار دیا۔ کہا معلومات تک بروقت اور درست رسائی شہریوں کو با اختیار بناتی ہے۔






















