پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پہلی دفعہ کرکٹ اسکوررز کے لیے کنٹریکٹ متعارف کروا دیے۔
پی سی بی کےمطابق ملک کے 16 کرکٹ ریجنز سے 20 اسکوررز کو کنٹریکٹ دیا گیا ہے،کنٹریکٹس کی مدت 1 جولائی 2025 سے 30 جون 2026 ہوگی،اس سے پہلے اسکوررزکوصرف میچ فیس ملا کرتی تھی،
ڈائریکٹر ڈومیسٹک عبداللہ خرم نیازی نےردعمل دیتےہوئےکہا کہ اس اقدام سے پاکستان کرکٹ سسٹم کے ایک اہم ستون،اسکوررز کی حوصلہ افزائی ہوگی۔





















