متحدہ عرب امارات آنے والے دنوں میں اکتوبر 2025 کے لیے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا اعلان کرنے والا ہے۔
یو اے ای 2015 میں ایندھن کی قیمتوں کو ڈی ریگولیٹ کیے جانے کے بعد سے ماہانہ نرخوں نے عام طور پر تیل کی عالمی منڈی کے رجحانات کی پیروی کی ہے۔ اکتوبر کی قیمتوں کا اعلان 30 ستمبر تک ہونا ہے۔
اگرچہ سرکاری اعداد و شمار کی ابھی تک تصدیق نہیں ہوئی ہے تاہم عالمی تیل کی منڈیوں میں حالیہ رجحانات اس بارے میں کچھ اشارے پیش کرتے ہیں کہ کیا توقع کی جائے۔
رواں ماہ تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔ قیمتیں عالمی کشیدگی کی وجہ سے بڑھ رہی ہیں۔ برینٹ کروڈ 68 ڈالر فی بیرل سے زیادہ ہے اور امریکی تیل 64 ڈالر سے اوپر ہے۔
گزشتہ ہفتے امریکی خام تیل کے ذخیرے میں بھی کمی آئی جس سے عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں مزید دباؤ پڑا، جب کہ روس کی سپلائی میں رکاوٹ کے بعد یورپ میں ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔
اعداد وشمار کے مطابق اگلے مہینے ایندھن کی قیمتیں مستحکم رہ سکتی ہیں یا اس میں قدرے اضافہ ہو سکتا ہے، لیکن تیز اضافے کا امکان اس وقت تک کم ہے جب تک کہ جغرافیائی سیاسی تناؤ شدید نہ ہو جائے یا سپلائی غیر متوقع طور پر متاثر نہ ہو۔





















