مسلم لیگ ن کے رہنما طارق فضل چوہدری نے سماء نیوز کے پروگرام’ ندیم ملک لائیو‘ میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بلاول کہتے ہیں بلوچستان کے مسئلے کا حل فوجی نہیں سیاسی ہے ، وہاں پیپلزپارٹی کی حکومت ہے ، بلاول سیاسی حل چاہتے ہیں تو وہاں جا کر تمام اسٹیک ہولڈرز کو اکٹھا کریں ، مسلم لیگ نون مکمل ساتھ دے گی ، بلاول آگے بڑھ کر مسئلہ حل کریں ، عملی اقدامات سے ہی سیاسی حل نکلے گا، صرف بیانات دینے سے بات نہیں بنے گی۔
مکمل پروگرام دیکھئے:






















