کراچی میں غیر قانونی تعمیرات مسمار نہ کرنیوالے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے افسران کیخلاف مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔
ایس بی سی اے کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر نے غفلت برتنے والے افسران کیخلاف کارروائی کا سرکلر جاری کردیا، جس کے مطابق شہر قائد میں غیر قانونی تعمیرات مسمار نہ کرنیوالے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے افسران کیخلاف مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
سرکلر کے مطابق افسران نے غیرقانونی تعمیرات کے متعلق عدالت میں کوئی رپورٹ جمع نہیں کرائی، رپورٹ جمع نہ کرانے پر عدالت نے ڈیمولیشن ٹیم پر سخت برہمی کا اظہار کیا۔
سرکلر میں مزیدکہا گیا ہے کہ عدالت کے احکامات کے باوجود ڈیمولیشن ٹیم تعمیرات کو نہ گراسکی، جس پر غفلت اور نااہلی پر افسران کیخلاف کارروائی کا فیصلہ کیا گیا۔