بھارتی کرکٹ بورڈ نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کو پاکستانی کھلاڑیوں کی شکایت لگا دی۔
رپورٹ کے مطابق بی سی سی آئی نے صاحبزادہ فرحان اور حارث رؤف کے خلاف آئی سی سی کو شکایت لگا دی۔ دونوں کھلاڑیوں کو دوران میچ سیاسی اشارے اور کوڈ کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر آئی سی سی کو شکائت لگائی گئی۔
صاحبزادہ فرحان نے بھارت کے خلاف میچ میں ففٹی کے بعد بلے کو رائفل بنا کر جشن منایا جبکہ حادث راؤف نے دوران فیلڈنگ باؤنڈری لائن پر بھارتی شائقین کے سامنے جہاز گرنے کے مناظر کے اشارے کئے تھے۔
واضح رہے کہ ایشیا کپ سپر 4 راؤنڈ کے دوسرے میچ میں بھارت کیخلاف پاکستانی فاسٹ باؤلر حارث رؤف میچ کے دوران توجہ کا مرکز بنے رہے۔
میچ کے دوران حارث رؤف باؤنڈری پر فیلڈنگ کر رہے تھے، جب بھارتی تماشائی انہیں کوہلی کے نام کے نعرے لگا کر تنگ کرنے کی کوشش کر رہے تھے، اس کے جواب میں حارث رؤف نے مئی میں پاکستانی فضائیہ کی جانب سے بھارتی فضائیہ کے چھ طیارے گرائے جانے کا اشارہ ہاتھ سے دیا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔






















