وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور نے ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ 27 ستمبر کو بڑا جلسہ کریں گے ، ہمار افرض ہے کہ جلسے میں بھر پور شرکت کریں ۔
تفصیلات کے مطابق علی امین گنڈا پور نے پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ہم بانی پی ٹی آئی کےساتھ کھڑے رہیں گے، بانی کی رہائی ہماری جدوجہد کا مقصدہے، اس جدوجہد کے لیے ہمیں متحد ہونا ہو گا اختلافات بھلانا ہونگے، جلسے کے اختتام پر اجتماعی دعا ہو گی۔






















