پاکستان کی جانب سےغزہ کیلئے بھجوائی گئی امداد کی چوتھی کھیپ مصر پہنچ گئی، مصری ہلال احمر امدادی اشیا غزہ کے متاثرین تک پہنچائے گی ۔
قاہرہ میں پاکستانی سفارتخانے کے مطابق این ڈی ایم اے نے فلسطینی عوام کیلئے امدادی سامان کی چوتھی کھیپ روانہ کی تھی۔ پاکستان سے خصوصی طیارہ سو ٹن سامان لے کر العریش پہنچا۔ قاہرہ میں پاکستانی سفارتخانے کے حکام نے امدادی اشیا مصری ہلال احمرکے حوالے کیں۔ مصری ہلال احمر یہ سامان غزہ کے متاثرین تک پہنچائے گی ۔ پاکستان سے بجھوائے گئے سامان میں آٹا، چاول، چنے، خوردنی تیل، ڈبہ بند پھل اور مکئی شامل ہے۔






















