سکیورٹی فورسز نے ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے کلاچی میں خفیہ اطلاعات پر آپریشن کر کے 7 خوارج کو جہنم واصل کر دیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ہلاک خارجیوں میں 3 افغان شہری اور 2خودکش بمبار شامل تھے۔ علاقے میں مزید خارجیوں کی تلاش کیلئے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔ سیکیورٹی فورسز دہشت گردوں کے خاتمے کیلئے پُر عزم ہیں۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق توقع ہے افغان حکومت دہشتگردوں کو پاکستان کیخلاف اپنی سرزمین استعمال کرنے نہیں دے گی، پاکستان کو امید ہے کہ عبوری افغان حکومت ذمہ داری کا مظاہرہ کرے گی۔






















