پاکستان فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ صائمہ نور کا ڈرامے میں ڈانس کا کلپ وائرل ہوگیا،جس نے مداحوں کی پرانی یادیں تازہ کر دیں۔
سوشل میڈیا پر اداکارہ صائمہ کا اپنے ہی مشہور پنجابی فلم مجاجن کے گانے پر رقص کی ویڈیو وائرل ہوگئی،ایک نجی ٹی وی ڈرامے کے کلپ میں اداکارہ کا ڈانس سب کو بھا گیا۔
View this post on Instagram
صائمہ نے اپنےکلاسک فلمی رقص کو پہلی بارٹی وی اسکرین پر دہراکرماضی کی یاد کو تازہ کردیا،ویڈیو کلپ میں انکےساتھ دیگر خواتین بھی شریک تھیں،جس میں سینئر اداکارہ صبا فیصل بھی موجود ہیں۔
مداحوں کی جانب سےاداکارہ کو بہت سراہا جارہا ہے،کئی صارفین نے انکی فٹنس کا راز پوچھا تو کسی نے انکو پاکستان کی مینا کماری کا نام دیدیا، جبکہ ایک صارف نےانھیں پاکستان فلم انڈسٹری کی روح قرار دیا۔




















