پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے ایکشن پر محکمہ معدنیات پنجاب نے مالی بےضابطگیوں میں ملوث افرادسے رقم وصول کرلی۔
محکمہ معدنیات پنجاب نے 202 کروڑ روپے کی بےضابطگیوں کےمعاملات نمٹادیےمحکمہ معدنیات نے ریکوری رپورٹ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی ٹوکوبھجوادی۔
سٹورز آئٹمزکی مد میں 65 لاکھ روپےوصول کرلیےگئے،ٹھیکیدارسے35لاکھ19ہزارروپےکی رقم بھی وصول کرلی گئی،غیر قانونی کوئلہ نکالنے پر 5 کروڑ 58 لاکھ 50 ہزار روپے کی ریکوری کرلی گئی،نمک کی کم قیمت مقرر کرنے پر 13 کروڑ 69 لاکھ 59 ہزار روپے کا آڈٹ پیرا بھی سیٹل ہوگیا۔



















