پندی بھٹیاں میں اکیڈمی کی چھت گرنے سے 4 بچوں سمیت 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔
پندی بھٹیاں کے علاقے سکھیکی منڈی میں نجی اکیڈمی کی چھت گرنے سے 4 بچوں سمیت 6 افراد جاں بحق ہوگئے،مرنےوالوں میں اکیڈمی کےمالک ماں بیٹا بھی شامل ہیں، جبکہ دو زخمی بچوں کو ملبے سے نکال لیا گیا ہے،زخمیوں اور لاشوں کو ٹی ایچ کیو منتقل کردیا گیا ہے۔۔
ریسکیو ٹیمیوں کی جانب سے ملبہ ہٹانے کا کام جاری ہے،جس کی نگرانی اسسٹنٹ کمشنر پنڈی بھٹیاں کر رہے ہیں۔






















