امریکی حکومت پر شٹ ڈاؤن کا خطرہ منڈلانے لگا،سینیٹ نے اسپینڈنگ بل مسترد کردیا۔
امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق بل کے حق میں 44 اور مخالفت میں38 ووٹ پڑے، 29 ستمبر کو دوبارہ ووٹنگ کرائی جائے گی۔ بل منظور نہ ہونے کی صورت میں یکم اکتوبر سے اکثر حکومتی ادارے بند ہونگے۔
دوسری جانب ڈیموکریٹس نےاگلی ووٹنگ میں حصہ نہ لینےکی دھمکی دے دی،سینیٹ میں ریپبلکن پارٹی کواکثریت حاصل ہونے کےباوجود چند ارکان صدرٹرمپ کی پالیسیوں سےمتفق نہیں ہیں،اس لیے اسپینڈنگ بل دوبارہ مسترد ہونے کا خدشہ برقرار ہے۔






















