غزہ میں قابض صہیونی فورسز کی تازہ کارروائی میں مزید 43 فلسطینی شہید ہوگئے۔
اسرائیل نےغزہ میں آپریشن تیز کردیا،ایک بریگیڈ فوج غزہ پہنچا دی،رہائشی علاقوں اور پناہ گزین کیمپوں پر بارود کی برسات کردی، 24گھنٹےمیں مزید 43 فلسطینی شہید ہوگئے،مجموعی تعداد 65 ہزار 174ہوگئی۔
عرب میڈیا کےمطابق غزہ سٹی سےنقل مکانی کرنے والے فلسطینیوں کی تعداد 4 لاکھ 80 ہزار تک پہنچ گئی،صیہونی فورسز نےصلاح الدین روڈ کو دوبارہ بند کردیاجس کی وجہ سے لاکھوں فلسطینی اب بھی جنگ زدہ علاقے میں محصور ہوکر رہ گئے ہیں۔






















