بشریٰ بی بی نے پمز ہسپتال میڈیکل ٹیم سے طبی معائنہ کروانے سے انکار کر دیا جس کے باعث ٹیم ایک گھنٹہ انتظار کے بعد واپس روانہ ہو گئی ۔
تفصیلات کے مطابق پمز ہسپتال کی 4 رکنی ٹیم بشریٰ بی بی کے طبی معائنے کیلئے اڈیالہ جیل آئی لیکن انہوں نے پمز ہسپتال کی ٹیم سے طبی معائنہ کروانے سے انکار کر دیا ، ڈاکٹروں کی ٹیم ایک گھنٹہ تک انتظار کے بعد جیل سے واپس روانہ ہو گئی ، میڈیکل ٹیم میں ڈاکٹر سعد جاوید،ڈاکٹر مبشر،لیڈی ڈاکٹر ماہم اور لیڈی ڈاکٹر ماریہ رشید شامل تھیں، میڈیکل ٹیم شام 7بجے کے بعد جیل آئی،بشریٰ بی بی کے انکار پر 8:15 بجے واپس چلی گئی۔






















