امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے میں نے ابھی چین کے صدر شی کے ساتھ ایک نہایت نتیجہ خیز فون کال مکمل کی ہے ، ہم نے اتفاق کیا کہ ہم جنوبی کوریا میں اے پیک سمٹ میں ملاقات کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کا کہناتھا کہ ہم نے کئی نہایت اہم معاملات پر پیش رفت کی، جن میں تجارت، فینٹانائل، روس اور یوکرین کے درمیان جنگ کو ختم کرنے کی ضرورت، اور ٹک ٹاک ڈیل پر پیشرفت شامل ہیں، میں نے صدر شی کے ساتھ اس بات پر بھی اتفاق کیا کہ ہم جنوبی کوریا میں اے پیک سمٹ میں ملاقات کریں گے، میں اگلے سال کے اوائل میں چین جاؤں گا اور صدر شی بھی مناسب وقت پر امریکہ آئیں گے۔ یہ کال بہت اچھی رہی، ہم دوبارہ فون پر بات کریں گے، میں ٹک ٹاک کی منظوری کی قدر کرتا ہوں، اور ہم دونوں اے پیک میں ملاقات کے منتظر ہیں۔





















