ایشیا کپ 2025 سپر فور مرحلے کی ٹکٹس کی فروخت کا آغاز کر دیا گیاہے جس میں میچز کی ٹکٹ کی کم سے کم قیمت 75 درم ہے شائقین ٹکٹیں آن لائن اور سٹیڈیمز سے خرید سکتے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق پاک بھارت میچ کے ٹکٹ 350 درہم سے فروخت کیلئے دستیاب ہوں گی، 28 ستمبر کے فائنل کے لیے بھی محدود ٹکٹیں جاری کیے گئے ہیں، شائقین کے لیے خصوصی پیکجز 525 درہم سے جاری کیے گئے ہیں، پیکج اے میں پاک بھارت، بھارت-بنگلہ دیش اور سری لنکا-بنگلہ دیش میچ شامل ہیں جبکہ پیکج بی میں پاکستان-بنگلہ دیش، بھارت-سری لنکا اور فائنل شامل ہیں۔
سپر فور کا آغاز 20 ستمبر کو سری لنکا-بنگلہ دیش میچ سے ہوگا، 21 ستمبر کو دبئی میں پاک بھارت میچ کھیلا جائے گا، ایشیاء کپ کا فائنل 28 ستمبر کو شیڈول ، ایشیاء کپ کے فائنل میں بارش یا ٹیکنکل وجوہات کی بنیاد پر میچ ملتوی ہوتا ہے تو 29 ستمبر کو ریزرو ڈے رکھا گیا۔





















