روس کے علاقے کامچٹکا میں 7.8 شدت کے زلزلے کے بعد سونامی کی وارننگ جاری کردی گئی ہے۔
امریکی جیولوجیکل سروے کےمطابق کامچٹکا کے مشرقی ساحل کے قریب 7.8 شدت کا طاقتور زلزلہ ریکارڈ کیاگیا،گہرائی 127 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔
میڈیا رپورٹس کےمطابق زلزلےہولناک جھٹکوں کے بعد علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا،تاہم کسی جانی ومالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
زلزلے کے فوری بعد سونامی کا الرٹ جاری کیا گیا لیکن اسکو فوری واپس لے لیا گیا ہے۔،خیال رہے کہ کامچٹکا گزشتہ دو ماہ کے دوران کئی طاقتو زلزلوں کی زد میں رہا ہے،جن میں 8.8 اور 7.4 شدت کے 2 زلزلے شامل ہیں۔





















