برطانیہ کے وزیراعطم کیئر سٹارمر نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ہمراہ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنا ایک پیکج کا حصہ ہے، امید ہے کہ ہمیں اس سنگین صورتحال سے دو ریاستی حل کی طرف لے جائے گا، غزہ میں امداد کی فراہمی یقینی بنانی چاہیے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور برطانوی وزیراعظم نے مشترکہ پریس کانفرنس کی جس دوران برطانوی وزیراعظم کیئر سٹارمر کا کہناتھا کہ ہمارے دفاعی تعلقات دنیا کے سب سے گہرے اور جدید ترین ہے، روسی صدر پیوٹن نے اپنا اصل چہرہ دکھا دیا ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ برطانوی وزیراعظم کی تاریخی مہمان نوازی پر ان کے شکرگزار ہیں، برطانیہ کے ساتھ ہم نے بہترین ڈیل کی جو پہلے کبھی نہیں ہوئی، برطانوی وزیراعظم بہت اچھی ڈیلنگ کرتے ہیں، میں نے سات جنگیں رکوائیں ،جس میں سے کچھ شدید تھیں، ہم غزہ اور یوکرین کے تنازعات کے حل کے لیے بھرپور کوششیں کر رہے ہیں، روسی صدرپیوتن نے مجھے مایوس کیا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہناتھا کہ برطانیہ کو اپنی جی ڈی پی کا 5 فیصد فوجی اخراجات کے لیے مختص کرنے پر مبارکباد دیتا ہوں، چارلی کرک کی موت پر بہت دکھ ہوا، وہ اچھا شخص تھا،میں چارلی کرک کی آخری رسومات میں شرکت کروں گا۔ ہم بگرام ایئر بیس واپس لینے کی کوشش کر رہے ہیں، میں نے آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان لڑائی بند کرائی ، میں نے پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بند کرائی ، روسی صدر کی وجہ سے روزانہ دونوں طرف لوگ مارے جارہے ہیں۔
ان کا کہناتھا کہ ہم نے امریکا میں مہنگائی اور توانائی کی بڑھتی قیمتوں کے مسائل حل کئے، وینزویلا نے اپنی جیلیں کھول دیں اور بائیڈن کے ماتحت قیدیوں کو امریکا بھیجا، بائیڈن کے دور صدارت میں لاکھوں لوگ ہمارے ملک میں داخل ہوئے، یرغمالیوں کو رہا کیا جانا چاہیے، غزہ میں لڑائی فوری طور پر بند ہونی چاہیے، سابق اسرائیلی قیدیوں نے مجھے بتایا کہ انہیں حماس سے کوئی ہمدردی نظر نہیں آئی، غزہ کی صورتحال ان چند مسائل میں سے ایک ہے جن پر میں ا سٹارمر سے اختلاف کرتا ہوں۔
برطانوی وزیراعظم کا کہناتھا کہ امریکا اور برطانیہ کے درمیان تجارتی حجم 250 ارب ڈالر تک پہنچ گیا ہے، امریکا اور برطانیہ کے تعلقات ماضی میں پہلے سے زیادہ مضبوط ہیں، ہم امن کیلئے متحد ہیں ،ہمیشہ ساتھ ہیں رہے ہیں، غزہ میں جنگ ختم ہونی چاہیے ،یرغمالیوں کو رہا کیا جانا چاہیے، یوکرین میں جاری لڑائی کا خاتمہ چاہتے ہیں، یوکرین میں روزانہ لوگ روسی حملوں میں مار رہے ہیں، روسی صدر پیوٹن نے اپنا اصل چہرہ دکھا دیا ہے۔
امریکی صدر ٹرمپ کا کہناتھا کہ امید ہے روس کے حوالے سے اچھی خبریں آئیں گی، تیل کی قیمت نیچےآگئی تو پوتن جنگ ختم کرنے پر مجبور ہو جائیں گے، چین کے ساتھ معاہدہ قریب ہے، ٹک ٹاک امریکی سرمایہ کاروں کی ملکیت ہوگی، شی جن پنگ سے بات ہو رہی ہے، امید ہے کچھ فائنل ہوجائےگا، چین سے بگرام ایئر بیس واپس لینے کی کوشش کر رہے ہیں۔





















