بلوچستان کے ضلع خضدار میں سیکیورٹی فورسز نے کامیاب آپریشن کرتے ہوئے فتنہ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے 4 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک ہونے والوں دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔ بھارتی سرپرستی میں پاکستان دشمنی کرنے والے دہشت گرد بلوچستان میں امن کو سبوتاژ کرنے کی مختلف وارداتوں میں ملوث تھے۔
علاقے میں موجود دیگر دہشت گردوں کے خاتمے کےلئے کلیئرنس اور سینٹائزیشن آپریشن جاری ہے۔ عسکری ترجمان نے کہا ہے بھارتی سرپرستی میں دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری رہیں گی۔






















