امریکی ریاست پنسلوینیا کی یارک کاؤنٹی کے نارتھ کڈروس ٹاؤن شپ میں فائرنگ سے تین پولیس افسر ہلاک جبکہ دو زخمی ہوگئے۔
امریکا میں فائرنگ کے واقعات تھم نہ سکے،ریاست پنسلوینیا کی یارک کاؤنٹی میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا،جہاں مسلح شخص نےپولیس پراندھا دھند فائرنگ شروع کردی،پولیس کی فائرنگ سےحملہ آورماراگیا۔
حملےمیں پولیس کے 2 اہلکار زخمی ہوگئےجنہیں تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے،رپورٹس کےمطابق پولیس اہلکار مسلح شخص کی فائرنگ سے قبل علاقے میں ایک کیس کی تفتیش کر رہے تھے۔





















