لیبیا میں تارکین وطن کی ایک اور کشتی الٹ گئی ہے جس میں سوار 61 افراد ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ 13 کو زندہ بچا لیا گیا ۔
یو این ایچ سی آر کے مطابق کشتی لیبیا کے مشرقی شہر توبروک کے ساحل کے قریب الٹی جس میں 74 افراد سوار تھے ، صرف 13 افراد کو زندہ بچایا گیا ، کشتی میں سوار زیادہ تر افراد کا تعلق سوڈان سے تھا ۔





















