میچ ریفری پائی کرافٹ کو آئی سی سی آفس طلب کر لیا گیاہے جہاں ان سے معافی نامہ لکھوائے جانے کا امکان ہے ، وہ آن لائن اجلاس میں اپنی غلطی تسلیم کریں گے ۔
ذرائع کے مطابق پاکستان ٹیم کو اسٹیڈیم پہنچ کر پائی کرافٹ کے معافی نامے تک انتظار کرنے کا حکم دیا گیاہے، اگر پاکستان کرکٹ بورڈ معافی نامہ قبول کرے گا تو میچ ریفری کے فرائض آج کے میچ میں اینڈی پائیکرافٹ اداکرینگے، پاکستان کرکٹ بورڈ اینڈی پائیکرافٹ کو ہٹانے کے موقف پر تاحال قائم ہے ، پریس کانفرنس کے ذریعے تمام صورتحال واضح ہوجائے گی۔






















