انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی ٹوئنٹی پلیئرز کی نئی رینکنگ جاری کردی۔
بھارت کے ورون چکروتی ٹی ٹوئنٹی کے نمبرون بولر بن گئے، نیوزی لینڈ کے جیکب ڈفی کو دوسرے نمبرپر جانا پڑا۔
سفیان مقیم کو4درجے ترقی کے بعد11واں نمبر مل گیا، ابراراحمد کی11درجے ترقی کے بعد16ویں پوزیشن پر براجمان ہوگیا۔ شاہین آفریدی کو5درجہ تنزلی کے بعد27ویں نمبر پر جانا پڑا۔ محمد نواز اور حارث رؤف کی بھی تنزلی، بالترتیب 33 اور37 واں نمبر پر موجود ہیں۔
بیٹرز میں بھارت کے ابھیشیک شرما کا پہلا نمبر ہیں جبکہ ٹاپ ٹوئنٹی بیٹرز میں کوئی پاکستانی شامل نہیں۔ بابراعظم کی 2 درجہ تنزلی کے بعد26ویں پوزیشن، محمد رضوان کا5درجہ تنزلی کے بعد33واں نمبر ہے۔ صائم ایوب تنزلی کے بعد46اورحسن نواز47ویں نمبرپرچلے گئے۔
آل راؤنڈرز میں بھارت کے ہاردیک پانڈیا سرفہرست ہیں جبکہ آل راؤنڈرز میں صائم ایوب 4درجے ترقی کے بعد چھٹے نمبر پر آگئے۔






















