چیئرمین پی ٹی اے حفیظ الرحمٰن نے عہدے سے ہٹائے جانے پر انٹرا کورٹ اپیل دائر کردی۔
چیئرمین پی ٹی اے نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف اپیل دائر کردی، حفیظ الرحمٰن نے انٹرا کورٹ اپیل آرڈیننس 1972ء کے تحت دائر کی۔
انٹراکورٹ اپیل میں درخواست گزار اسامہ خلجی کو فریق بنایا گیا ہے۔ حکومت پاکستان اور وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کو بھی فریق بنایا گیا ہے
انٹراکورٹ اپیل میں عدالت سے انٹراکورٹ اپیل فوری سماعت کیلئے مقرر کرنے اور سنگل بینچ کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین پی ٹی اے حفیظ الرحمٰن کو عہدے سے ہٹانے کا حکم دے دیا ہے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین پی ٹی اے کو عہدے سے ہٹانے کی درخواست منظور کرلی، جسٹس بابر ستار نے 99 صفحات پر مشتمل محفوظ فیصلہ جاری کردیا۔
عدالت نے قرار دیا کہ چیئرمین پی ٹی اے کی تعیناتی قانونی طور پر درست نہیں ہوئی۔ سینئر ممبر کو عارضی طور پر چیئرمین پی ٹی اے تعینات کیا جائے۔






















