نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے اپنے بیان میں کہا پاکستان بطور ایٹمی طاقت امت مسلمہ کیساتھ کھڑا ہے۔
نائب وزیراعظم اسحاق ڈارنے الجزیرہ کوانٹرویو دیتے ہوئےکہا چاہےکوئی ملک کتنا بڑا کیوں نہ ہو،پاکستان اپنی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی خلاف ورزی برداشت نہیں کرے گا۔
انہوں نےکہا پاکستان کےخلاف جنگ میں بھارت کو اسرائیل کی بھرپورحمایت حاصل تھی،کیا ہوا پوری دنیا نے دیکھ لیا،پاکستان ایٹمی طاقت ہوتے ہوئےخطے کے امن کو نقصان پہنچانا نہیں چاہتا،دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان فرنٹ لائن پر رہا،پاک بھارت جنگ میں امریکا کے مثبت کردار کو سراہتے ہیں۔
FM Ishaq Dar:
— Pakistan Defence🇵🇰 (@Save__Pakistan) September 15, 2025
Gaza needs physical action and Pakistan is ready. We have strong army ,air force and navy. And we can beat if we are challenged. https://t.co/RipD8czrty pic.twitter.com/r03r46Irda
مزیدکہنا تھا کہ سلامتی کونسل کی جانب سے قراردادوں کی خلاف ورزی پرایکشن لینا چاہیے،عرب لیگ پہلےہی مشترکہ دفاعی فورس پر بات چیت کر رہی ہے،اس کامقصد جارحیت نہیں بلکہ امن کا قیام ہونا چاہیے،غزہ کے مسئلے کا حل مذاکرات سے ہی ممکن ہے،اسرائیل مذاکرات میں سنجیدہ ہی نہیں ہے،پاکستان کےخلاف اسرائیل نےکھل کر بھارت کی حمایت کی،اسرائیل اور بھارت دو ممالک ہیں جو سلامتی کونسل کی قرار دادوں کو نہیں مانتے۔





















