ایشیاکپ میں سیاسی بیان اور پاکستانی کپتان سے ہاتھ نہ ملانے پرسینئربھارتی صحافی رویش کمار بی سی سی آئی اور سوریاکمار کوآڑے ہاتھوں لے لیا۔
سینئربھارتی صحافی رویش کمار نے اپنے بیان میں کہا پاکستانی کپتان سے ہاتھ نہ ملانا کس کھیل بھاؤنا کا حصہ ہے،میچ کھیل رہےہیں،ٹکٹ سے پیسےکمارہے ہیں،عوام کوبیوقوف بنایاجارہا ہے،سوریاکمار یادو بی سی سی آئی یا آئی سی سی کی آشیر باد کے بغیر بیان نہیں دےسکتے۔
مزیدکہا سوریاکمار یادو کا بیان بتارہا ہے کھیل میں راج نیتی کتنی ملوث ہوچکی ہے،گودی میڈیا کی طرح کرکٹ کا بھی یہی حال ہوچکا ہے،اگر پاکستانی کپتان کسی میچ میں غزہ یا دیگرکپتان فلسطین پر بیان دیں توکیا آئی سی سی حکام تسلیم کرپائیں گے۔






















