پاکستان کے بولنگ کوچ مورنی مورکل کا کہنا ہے کہ نسیم شاہ کی انجری بڑا دھچکا ہے، بھارت کے خلاف پلان پر عملدرآمد نہیں ہوسکا، مضبوط طریقے سے واپس آئیں گے۔
پاکستان ٹیم کے بولنگ کوچ مورنی مورکل نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ نسیم شاہ کی انجری ہمارے لئے یہ ایک بڑا دھچکا ہے، فاسٹ بولرز کو فٹنس کے مسائل ہوئے ہیں، دوسرے بولرز کیلئے موقع ہے کہ وہ اس سے فائدہ اٹھائیں۔
ان کا شاہین آفریدی کی تعریف کرتے ہوئے کہنا ہے کہ شاہین شاہ آفریدی ورلڈ کلاس بولر ہے، اس کی موجودگی سے میں خوش ہوں، شاہین آفریدی ڈسپلن کے ساتھ بولنگ کرنے والا بولر ہے، شاہین شاہ آفریدی سے ہمیں بڑی امیدیں ہوتی ہیں۔
مورنی مورکل نے کہا کہ بھارت کیخلاف میچ میں ہمارا پلان تھا لیکن اس پر اچھی طرح عملدرآمد نہیں ہوسکا، ہمیں موقع ملا ہے کہ کچھ چیزوں کو بہتر کریں، اہم میچ میں پریشر میں کھیلنے سے فائدہ ہوتا ہے، ہم مضبوط طریقے سے واپس آئیں گے۔
پاکستانی بولنگ کوچ کا کہنا ہے کہ ہم انجریز کو کنٹرول نہیں کرسکتے یہ کھیل کا حصہ ہے، زمان خان کو بولنگ کرتا ہوا دیکھنے کیلئے پرجوش ہوں، پی ایس ایل میں زمان کو بولنگ کرتے ہوئے دیکھا، یہاں کنڈیشنز اسپنرز کیلئے مددگار ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے پلیئرز کم بیک کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، میں اب بھی بولنگ شوق سے کرتا ہوں، خود کو فٹ رکھتا ہوں، محمد رضوان کی خواہش پر مختلف وارئٹی کے ساتھ انہیں بولنگ کرتا ہوں۔