مودی سرکار کی جانب سے ریاست چھتیس گڑھ میں رچایا گیا الیکشن ڈرامہ بری طرح ناکام ہوگیا۔
منی پور کے ساتھ ساتھ بھارتی ریاست چھتیس گڑھ میں بھی علیحدگی پسند تحریک چل رہی ہے اور تقریباً 10 ہزار علیحدگی پسند جنگجو ہندوستاتی حکومت کیخلاف لڑ رہے ہیں جنہیں مقامی آبادی کی مکمل حمایت حاصل ہے۔
حال ہی میں بھارتی حکومت نے ریاست پر اپنا تسلط قائم رکھنے کیلئے انتخابات کا ڈھونگ رچایا مگر اسے شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا۔ تین کروڑ کی آبادی والی ریاست میں ٹرن آؤٹ تئیس فیصد سے بھی کم رہا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق انتخابات سے قبل علیحدگی پسند تنظیم نکسل نے بی جے پی کے مقامی لیڈرکو بھی قتل کردیا تھا۔انتخابات کو نہ صرف مقامی لوگوں نے مسترد کیا بلکہ باغیوں اور ماؤ نوازوں نے بھی حملے کرکے ہندوستانی سیکورٹی فورسز کو بھاری جانی و مالی نقصان پہنچایا۔
میڈیا کے مطابق چھتیس گڑھ میں علیحدگی پسند تنظیم نکسل مضبوط ہو رہی ہے اور سیکورٹی فورسز کو باقاعدگی سے نشانہ بنارہی ہے۔ اپریل میں بھی باغیوں نے دس پولیس اہلکاروں کو موت کے گھاٹ اتار دیا تھا۔