ایشیاکپ میں میچ ریفری کی جانب سے دونوں کپتانوں کوہاتھ ملانے سے روکنے پر پاکستان کی جانب سے میچ ریفری کو تبدیل کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
پاکستان نے ایشیا کپ کے بقیہ میچز کھیلنے کے لیے شرط رکھ دی،ذرائع کی جانب سے یہ خبر سامنے آئی ہےکہ اگر میچ ریفری تبدیل نہ کیاگیا تو پاکستان ایشیا کپ میں مزیدکوئی میچ نہیں کھیلے گا،اینڈی پائی کرافٹ کو ایشیا کپ میں ذمہ داریوں سے ہٹانے کا مطالبہ کرکٹ کی اسپرٹ کے خلاف اقدامات پر کیا گیا ہے۔
اس سے قبل چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے اپنےسوشل میڈیا پلیٹ فارم پر اپنے بیان میں کہا کھیل میں سیاست کوگھسیٹنا اسکی اصل روح کےمنافی ہے،پاک بھارت میچ میں اسپورٹس مین شپ نہ دیکھ کرمایوسی ہوئی۔
پاکستان کا میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ کو ایشیا کپ سے ہٹانے کا مطالبہ
ایشیاکپ میں میچ ریفری کی جانب سے دونوں کپتانوں کوہاتھ ملانے سے روکنے پر پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی اور ایم سی سی کو تفصیلی خط لکھ دیا۔
اینڈی پائی کرافٹ نےپاکستان کےکپتان سلمان آغا سےکہاکہ ٹاس کےموقع ہینڈ شیک نہیں ہوگا،اینڈی پائی کرافٹ نےاس سےقبل پاکستان میڈیا مینجرسےکہاکہ یہ سب ریکارڈ نہیں ہوناچاہیے،میچ کے اختتام پرمینجر نوید اکرم چیمہ نے ٹورنامنٹ ڈائریکٹر اینڈریو رسل سے تحفظات کا اظہارکیا ۔
خط میں پاکستان کرکٹ بورڈ نےاسپرٹ آف دی گیم کو بارباردھرایا ہے،میچ ریفری نے اپنی زمہ داریوں کو نہیں نبھایا،میچ ریفری نے آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کی ہے،اسپرٹ آف دی گیم کو نقصان پہنچانےکی کوشش کی گئی،میچ ریفری کا کنڈکٹ اسپرٹ آف دی گیم اورایم سی سی قوانین کے منافی ہے،پی سی بی سمجھتا ہے کہ یہ بہت بڑی خلاف ورزی ہے۔






















