امریکہ کی جانب سے سیلاب متاثرین کیلئے پہلی امدادی کھیپ پہنچ گئی ہے جس میں خوراک، خیمے اور زندگی بچانے والی ادویات شامل ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق امریکی فوج نے پاکستانی فوج کو سیلاب متاثرین کیلئے امدادی کارروائیوں کیلئے ضروری سامان پہنچایا، امریکی سفارتخانے نے کہا کہ امریکا پاکستان میں تباہ کن سیلاب کے متاثرین کے ساتھ اس مشکل گھڑی میں کھڑا ہے، پہلی کھیپ سے لدے ہوئےسی-17 اور سی-130طیاروں کے ذریعے امدادی سامان نورخان ائیربیس پہنچا، امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر اور دیگر حکام نے امریکی امدادی سامان وصول کیا، سیلاب میں ہونے والے جانی نقصان،گھروں اور معاشی ذرائع کی تباہی پر امریکا انتہائی غمزدہ ہے، پاکستان کی درخواست پر امریکی محکمہ خارجہ اور امریکی فوج نے معاونت کی منظوری دی، متاثرہ علاقوں میں جاری امدادی کارروائیوں کیلئے ہنگامی ضروریات کی اشیاء اور سامان فراہم کیا گیا۔






















