ایشیاء کپ 2025 کے پانچویں میچ میں سری لنکا نے بنگلا دیش کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔
ابو ظہبی میں کھیلے گئے گروپ بی کے میچ میں سری لنکا نے بنگلہ دیش کی جانب سے دیے گئے 140 رنز کے ہدف کو 14.4 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر عبور کر لیا ، سری لنکا کی جانب سے نسانکا 50 اور کامل مشارا 46 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ بنگلا دیش کی جانب سے مہدی حسن نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔
اس سے قبل سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا اور بنگلا دیش کو بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔بنگلا دیش نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 139 رنز بنائے اور لنکن ٹائیگرز کو 140 رنز کا ہدف دیا۔بنگلا دیش کی جانب سے شمیم حسین 42 اور جاکر علی 41 رنز کے ساتھ نمایاں بیٹر رہے۔
سری لنکا کی جانب سے ہاسارنگا نے 2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔






















