بھارتی میڈیا کی جانب سے دعوی کیا جارہا ہے کہ نیپال سیاسی کشیدگی کے باعث بلائنڈ ویمنز ورلڈ کپ کی میزبانی نہیں کرے گا۔
میڈیا رپورٹس کےمطابق پہلا بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ بھارت اور نیپال میں شیڈول ہے،پاکستان نے اپنے تمام میچز نیپال میں کھیلنے تھے۔
نئے وینیو کے انتخاب کےلئے ورلڈ بلائنڈ کرکٹ ایسوسی کا اجلاس پیر کو طلب کرلیا گیا ہے،ذرائع کے مطابق سری لنکا کو پاکستان کے تمام میچز کی میزبانی دی جا سکتی ہے۔
یاد رہے کہ ویمنز بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ 11 سے 25 نومبر تک شیڈول ہے۔






















