معرکہ لاہور کےشیر اور نشان حیدر پانےوالےمیجر راجہ عزیز بھٹی شہید کے 60 ویں یومِ شہادت پر وزیر اعظم شہبازشریف،وزیرِداخلہ محسن نقوی،فیلڈ مارشل عاصم منیر اور سروسز چیفس نے شاندار خراج عقیدت پیش کیا۔
فیلڈ مارشل عاصم منیر،چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اورسروسز چیفس نے بھی شاندار خراجِ عقیدت پیش کیا۔آئی ایس پی آر کےمطابق میجر عزیز بھٹی شہید برکی سیکٹر میں آہنی دیوار بن کرکھڑے رہے اوردشمن کی پیش قدمی روکنے میں کلیدی کردار ادا کیا۔
ترجمان پاک فوج نےکہا میجر عزیز بھٹی شہید کی بے لوث قیادت آئندہ نسلوں کے لیے مشعل راہ ہے اورپوری قوم شہدا کی عظیم قربانیوں کو سلام پیش کرتی ہے۔
وزیراعظم شہبازشریف نےشہید کو خراج عقیدت پیش کرتےہوئےکہا 65 کی جنگ میں مسلسل پانچ دن دشمن کےحملوں کو پسپا کرکےمیجر عزیز بھٹی شہید نےلاہور پرقبضے کےناپاک عزائم خاک میں ملادئیے، پوری قوم میجر عزیز بھٹی شہید اور ان کے اہلِ خانہ پر فخر کرتی ہے،شہدا کی قربانیاں ہماری قومی تاریخ کا روشن باب ہیں۔وزیراعظم نےکہا پاکستان کے تحفظ کے غیر متزلزل عزم میں پوری قوم اپنی بہادر افواج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے۔
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نےکہا میجر عزیز بھٹی شہید نے اپنے لہو سے وفا کی وہ داستان لکھی جو تاریخ کے سینے پر ہمیشہ نقش رہے گی،قوم اس عظیم سپاہی کو سلام پیش کرتی ہےجس نے لاہور کی سرزمین پر بہادری کی نئی تاریخ رقم کی۔






















