ملکی زرمبادلہ ذخائر میں ایک ہفتے کے دوران 2 کروڑ 10 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہواہے جس کے بعد ملکی زرمبادلہ ذخائر کی مجموعی مالیت 19 ارب 68 کروڑ 10 لاکھ ڈالر ہو گئی ہے۔
ماہرین کے مطابق ملکی زرمبادلہ ذخائر ستر دن کی درآمدات کے برابر ہو گئے ہیں ، آئی ایم ایف معیار کے مطابق ملکی زرمبادلہ ذخائر 90 دن کی درآمدات کے برابر ہونا چاہئیں، ایک ہفتے میں اسٹیٹ بینک کے ڈالر ریزرو 3.4 کروڑ ڈالر بڑھ کر 14 ارب 30 کروڑ ڈالر ہو گئے، کمرشل بینکوں کے ڈالر ڈپازٹس 1.2 کروڑ ڈالر کم ہو کر 5.3 ارب ڈالر رہ گئے۔





















