مسلم لیگ ن کے رہنما عابد شیر علی نے سماء نیوز کے پروگرام ’ ندیم ملک لائیو ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسلم ممالک کو اکھٹے ہونے کی ضرورت ہے، پاکستان نے ہمیشہ خود کو مسلم ممالک کی حفاظت کیلئے پیش کیا ہے، ہم کسی سے کم نہیں ہیں،لیکن اتحاد نہیں ہے، یکےبعد دیگرے مسلم ممالک کو نشانہ بنایا گیا،پاکستان کو اہم کردار ادا کرنا ہو گا۔
تفصیلات کے مطابق عابدشیر علی نے کہا کہ امریکا نے حماس کا نام لے کر اسرائیل کو غزہ پر حملے کا موقع دیا، یورپی یونین اپنے دفاع میں اکٹھے ہو کر اپنا دفاع کرتے ہیں، ہماری خواہش ہے کہ متحد ہونا چاہیے ۔
پلڈاٹ کے سربراہ احمد بلال محبوب نے کہا کہ اسرائیل سے تعلقات سے متعلق ہم نے قائداعظم کی تعلیمات کو نہیں بھلایا، پاکستان نے اسرائیل سے تعلقات قائم نہیں کئے،ہمیں خود کو کریڈٹ دینا چاہیے، ہمیں بھارت اور اسرائیل کے ساتھ جنگ کیلئے تیار رہنا چاہیے، ہو سکتا ہے کہ بھارت اور اسرائیل ملکر کچھ کریں، آنے والے دنوں میں پاکستان کو خطرہ ہے۔






















