پاکستان چین کی کیپٹل مارکیٹ میں مرحلہ وار ایک ارب ڈالر مالیت کے بانڈز جاری کرے گا۔ ابتدائی طور پر پچیس کروڑ ڈالر کے پانڈا بانڈ کے اجراء کیلئے کنسیپٹ کلیئرنس تجویز کی منظوری دیدی گئی۔
دستاویز کے مطابق چین کی انٹر بینک بانڈ مارکیٹ سے 25 کروڑ ڈالرکےمساوی رقم حاصل کی جائے گی، پاکستان کا مختلف مراحل میں پانڈا بانڈ پروگرام سے 1 ارب ڈالر حاصل کرنے کا ہدف ہے،پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ کم ہونے پر کریڈٹ انہانسمنٹ گارنٹی کی ضرورت ہے، ایشیائی ترقیاتی بینک،ایشیائی انفرا اسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک سے گارنٹی کی درخواست کر دی گئی ، اے ڈی بی 16 کروڑ ڈالر جبکہ ایشیائی انفرا اسٹرکچر بینک ساڑھے 12 کروڑ ڈالر کی گارنٹی دے گا۔
دستاویز کے مطابق گارنٹی کے بعد بانڈ کو چین میں ٹرپل اے ریٹنگ ملنے کی توقع ہے، حکومت پاکستان دسمبر 2025 سے پہلے پانڈا بانڈ جاری کرے گی۔
وزارت خزانہ کا کہناہے کہ پہلے پانڈا بانڈ کا اجراء ایک سنگ میل ہوگا، اس سے چین کی بانڈ مارکیٹ تک رسائی حاصل ہوگی۔



















