ایشیاء کپ کے دوسرے میچ میں بھارت نے متحدہ عرب امارت کو 9 وکٹوں سے شکست دیتے ہوئے فاتحانہ آغاز کر دیا ۔
تفصیلات کے مطابق بھارت نے متحدہ عرب امارات کی جانب سے دیا گیا 58 رنز کا ہدف ایک وکٹ کے نقصان پر 4.3 اوورز میں عبور کر لیا جس میں ابھیشیک شرما 30 اور شبمن گل 20 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے ۔
اس سے قبل بھارت نے ٹاس جیت کر باولنگ کا فیصلہ کیا اور یو اے ای کو بیٹنگ کی دعوت دی جس پر متحدہ عرب امارات کی پوری ٹیم 13.1 اوورز میں 57 رنز بنا کر آوٹ ہو گئی ، یو اے ای کی جانب سے علیشان شرافو 22 رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہے جبکہ محمد وسیم نے 19 رنز بنائے ، ان کے علاوہ کوئی بھی کھلاڑی 3 سے زیادہ سکور نہیں بناپایا ۔
بھارت کی جانب سے کلدیپ یادیو نے 4 ، شیوم دوبے 3 وکٹیں لینے میں کامیاب ہوئے جبکہ جسپریت بمراہ ، اشر پٹیل اور ورون چکرورتی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ۔
بھارت کی پلیئنگ الیون میں ابھیشیک شرما، شبمن گل، سوریا کمار یادیو، تلک ورما، سنجو سیمسن ، شیوم دوبے، ہردیک پانڈیا، اشر پٹیل، کلدیپ یادیو، ورون چکرورتی ، جسپریت بمراہ شامل ہیں ۔
متحدہ عرب امارات کے سکواڈ میں محمد وسیم، محمد زوہیب، آصف خان، علیشان شرافو، راہول چوپڑا، دھروو پاراشار، ہرشت کوشک، حیدر علی ، محمد روہد، جنید صدیق، سمرنجیت سنگھ شامل ہیں۔






















