پنجاب کے مختلف اضلاع میں ترقیاتی سکیموں کیلئے اربوں روپے کے فنڈز منظور کر لیئے گئے ۔
تفصیلات کے مطابق ترقیاتی سکیموں کیلئے فنڈز کی منظوری صوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹی نے دی، جس دوران اسپیشل ایجوکیشن کے اداروں میں ٹرانسپورٹیشن کے لیے 1 ارب 75 کروڑ روپے ، لال سوہانرا نیشنل پارک اور سالٹ رینج میں ایکوٹورزم کے لیے 3 ارب 50 کروڑ، گوجرانوالہ میں ماس ٹرانزٹ منصوبے کیلئے 30 ارب کی منظوری دیدی گئی ۔ ماس ٹرانزٹ منصوبہ حتمی منظوری کیلئےسی ڈی ڈبلیوپی کو بھیجا جائے گا۔
پنجاب رورل سسٹینیبل واٹر سپلائی اور سینیٹیشن پراجیکٹ کلسٹر ساؤتھ ون کیلئے 42 کروڑ روپے منظور، ساؤتھ ون فیز تھری کیلئے 3 ارب 46 روپے جبکہ فیز 4 کیلئے 1 ارب 5 کروڑ روپے کی منظوری دیدی گئی ہے ۔






















