انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی ٹوئنٹی پلیئرز کی نئی رینکنگ جاری کردی۔ ٹی ٹوئنٹی بولرز میں نیوزی لینڈ کے جیکب ڈفی سرفہرست جبکہ انگلینڈ کے عادل رشید دوسرے نمبرپرموجود ہے۔
تین ملکی سیریز میں کارکردگی دکھانے پر پاکستانی بولرز کی رینکنگ میں نمایاں بہتری آئی ہے۔ سفیان مقیم کا 7 درجے ترقی کے بعد پندرہواں نمبر، شاہین آفریدی کی بائیسویں پوزیشن ہے۔
ابراراحمد نے 39 درجے لمبی چھلانگ لگا کر 27 ویں پوزیشن حاصل کی۔ محمد نواز کی رینکنگ میں 13 درجے بہتری 30 ویں نمبرپرآگئے۔
بیٹرز میں بابراعظم کی 3 اور محمد رضوان کی 6 درجہ تنزلی ہوگئی۔ کپتان سلمان آغا 57 ویں نمبرپرموجود ہیں۔ فخرزمان 9 درجے بہتری کے بعد 68 ویں نمبرپرآگئے۔






















