پاکستان کے سابق کرکٹر محمد یوسف نے کہا ہے کہ بھارتی مینجمنٹ کی جانب سے ویرات کوہلی کو کرکٹ ٹیم کی کپتانی سے ہٹانے پر روہت شرما اور کوہلی آپس میں ٹھیک تھے،روہت شرما کو پتہ تھا کہ کوہلی کتنا بڑا پلیئر ہے،لیکن پاکستان میں الٹی گنگا بہتی ہے اور خود سے بہتر آنے پردوسرےاپنے آپ کو غیر محفوظ سمجھنا شروع کر دیتےہیں۔
یہ بھی پڑھیں:۔بابر اعظم نے قومی ٹیم کی کپتانی چھوڑنے کا اعلان کردیا
سما کے پروگرام ’’زور کا جوڑ‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے محمد یوسف نے کہا کہ روہت شرما کو جنہوں نے کپتان بنایا یہ ان کے بڑوں کا فیصلہ تھا ، ان دونوں کو پتہ تھا کہ یہ تمام پلیئر اچھے اور ٹیم کو جتوانے والے ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ روہت شرما فیل ہونے کے باوجود کوہلی کو کھیلاتا رہا، اور اس کو ٹیم میں بھی آنے دیا ، کیوں کہ اس وقت میرے سے بہتر بلے باز نہیں تھا۔ اس کو ڈراپ کرنے کی وجہ ہی یہی تھی اور اسی وجہ سے ٹیم خراب ہوتی ہے، آج تک کبھی بھارتی ٹیم کا کوئی ہلکا کپتان نہیں آیا۔