کراچی میں آج تمام تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔ کمشنر کراچی نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
حکومت سندھ نے کراچی میں آج تعلیمی ادارے بند رکھنے کا فیصلہ کرلیا۔ 10 ستمبر کو کراچی کے تمام تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔
چیئرمین آل سندھ پرائیویٹ اسکولزاینڈکالجزایسوسی ایشن کراچی نے بھی آج تمام پرائیویٹ اسکولز اور کالجز بند رکھنے کا اعلان کیا تھا۔ کہا سڑکوں پربھی پانی جمع ہے۔ اسکول وینز کیلئے بچوں کولانا ممکن نہیں ہوگا۔
کراچی میں رات بھروقفے وقفےسے کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش سے جل تھل ایک ہوگیا،لٹھ ندی میں طغیانی نالے اُبل پڑے،لیاری اور ملیر ندیاں بپھرگئیں،پانی اطراف کے علاقوں میں داخل ہوگیا،عیسیٰ نگری نشتربستی میں متعدد افراد پھنس گئے۔ طوفانی بارش کے بعد سیلابی صورتحال کے باعث تھڈوڈیم بھرگیا۔






















