ہندوتوا نظریے پر قائم بھارت ہمسایہ ممالک میں اندرونی مداخلت میں مصروف ہے ، نیپال میں نوجوانوں کے احتجاج کے پس پردہ بھارتی علاقائی بالادستی کے عزائم آشکار ہو گئے ہیں، بھارتی میڈیا نیپال میں مظاہروں کو ایجنڈے کے تحت نمایاں کر رہا ہے۔
تجزیہ کاروں کے مطابق بھارتی حکومت خطے میں اپنا اثرو رسوخ قائم کرنے کے لیے ایسی تحریکوں کی حمایت کر رہی ہے، بھارت نیپال کی جغرافیائی سالمیت کو چیلنج کرتے ہوئے نئے نقشے جاری کر چکا ہے، بھارتی مداخلت کے ٹھوس شواہد پرمالدیپ میں ’بھارت نکل جاؤ‘ مہم بھی چلائی گئی۔ بھارت بنگلہ دیش میں بھی سیاسی مداخلت سے شیخ حسینہ جیسی کرپٹ وزیراعظم سے مفاد حاصل کرتا رہا۔
پاکستان کے ساتھ سندھ طاس معاہدے کی معطلی بھارت کی آبی جارحیت کی واضح مثال ہے۔ بھارت سری لنکا میں تامل ٹائیگرز تحریک کو بڑھانے اور دو ہزار بائیس کے فسادات کرانے میں ملوث رہا، علاقائی بالادستی کے جنون میں مبتلا بھارت ، خطے کے ہر ملک میں امن و استحکام اور خود مختاری کو نقصان پہنچانےپرتلا ہوا ہے۔





















