قومی ٹیم کے فاسٹ باولر عثمان شنواری نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے عثمان شنواری کی ریٹائرمنٹ کی تصدیق کر دی گئی ہے جبکہ خوصی پیغام جاری کرتے ہوئے ان کا شکریہ بھی ادا کیا گیا ۔
عثمان شنواری نے ایک ٹیسٹ، 17 ون ڈے اور 16 ٹی ٹوئنٹی میچز میں پاکستان کی نمائندگی کی ، انہوں نے دسمبر 2013 سے دسمبر 2019 تک پاکستان کیلئے انٹرنیشنل کرکٹ کھیلی جس دوران 31 سالہ فاسٹ بولر نے ٹیسٹ میں ایک وکٹ، 17 ون ڈے میں 34 اور ٹی ٹوئنٹی میں 13 وکٹیں حاصل کیں۔
عثمان شنواری نے سری لنکا کیخلاف دو بار ون ڈے میں پانچ وکٹیں حاصل کیں، شارجہ میں 2017 میں 5 رن پر 34 اور کراچی میں 2019 میں 51 رن پر 5 وکٹیں حاصل کیں۔






















