صدر مسلم لیگ (ن) پنجاب رانا ثنااللہ کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی اور ان کے ساتھ جو کلٹ ہے وہ سیاست کرنا ہی نہیں چاہتے وہ اس ملک میں فتنہ انتشار اور انارکی چاہتے ہیں۔
پنجاب اسمبلی میں میڈیا سے گفتگو میں مشیر وزیراعظم راناثنااللہ کا کہنا تھا بانی پی ٹی آئی نے مخالفین کو گالیاں دینے کا کلچرپالیسی کے طور پراپنایا، علیمہ خان پر انڈہ پھینکنے کی مذمت کرتے ہیں۔
رانا ثنااللہ نے کہا کہ تحریک انصاف کا سیاسی کیریئر ختم ہوچکا ہے، بانی پی ٹی آئی اوران کاقریبی کلٹ صرف انتشار چاہتاہے، بانی پی ٹی آئی کا غیرسیاسی،غیرجمہوری رویہ برقرارہے، سیاست میں آج جوروش ہےاس کی وجہ بانی پی ٹی آئی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بچوں کو سکھایا گیا کہ مخالفین کو چور چور کہہ کر پُکاریں، لوگوں کوسکھایا گیا کہ مخالفین کودیکھ کرگالیاں دیں۔ پی ٹی آئی نے پالیسی کے طورپرلعن طعن کے کلچر کو پھیلایا، ان کے ڈیزائن پورے ہوں توملک اپنا تشخص برقرار نہیں رکھ سکےگا۔






















