پی ٹی آئی رہنما اور رکن قومی اسمبلی عاطف خان نے سماء سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کالا باغ ڈیم سے متعلق وزیراعلی خیبرپختونخوا کا بیان پارٹی پالیسی نہیں، کالا باغ ڈیم کے قیام کی حمایت علی امین گنڈاپور کا ذاتی بیان ہوسکتا ہے پارٹی پالیسی نہیں ہے۔
تفصیلات کے مطابق عاطف خان کا کہناتھا کہ کالا باغ ڈیم منصوبہ کو خیبرپختوا اسمبلی ، عوام اور پی ٹی آئی کی حمایت حاصل نہیں ، کالا باغ ڈیم سے متعلق سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی سلمان اکرم راجہ کا بیان پارٹی پالیسی ہے، پی ٹی آئی کی پارٹی پالیسی ہے صوبوں کے اتفاق رائے کے بغیر کالا باغ ڈیم نہیں بننا چاہے، کالا باغ ڈیم پر قومی اتفاق رائے نہیں ہے اسکے بغیر ڈیم بننا ممکن بھی نہیں ہے، کالا باغ ڈیم پر تنازع ہے اسے چھوڑ کر دوسرے بڑے ڈیم بنائے جائیں، حکومت پل اور سڑکیں بنانے سمیت عارضی کاموں میں مصروف ہے، جن بڑے آبی منصوبوں پر تنازع نہیں وہ بنائے جائیں، سیاسی حکومتیں بڑے منصوبوں کے بجائے قلیل مدتی منصوبوں پر توجہ دیتی ہیں۔






















